Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز: آرمی کی طلائی فتوحات جاری، 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار

نیشنل گیمز: آرمی کی طلائی فتوحات جاری، 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری برقرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز کے چوتھے روز پاکستان آرمی نے 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی ہے تائی کوانڈو ایونٹس میں آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 9 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ مجموعی طور پر 20 گولڈ، 6 سلور اور 3 برانز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے پاکستان نیوی 7 گولڈ، 8 سلور اور 9 برانز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان ایئر فورس 4 گولڈ، 6 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سیلنگ مقابلوں میں پاکستان ایئر فورس نے چار گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کر برتری حاصل کی، نیوی نے دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز جبکہ کے پی نے ایک گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔ تائی کوانڈو میں آرمی کی بالادستی برقرار رہی جبکہ ایئر فورس، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، پولیس، ریلوے اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے بھی مختلف کیٹیگریز میں میڈلز جیتے جوڈو ایونٹ میں آرمی نے تین گولڈ اور ایک برانز، جبکہ واپڈا اور کے پی نے ایک، ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اسکواش اور والی بال ٹیم ایونٹس میں بھی آرمی، ایئر فورس، نیوی، پنجاب اور کے پی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ اسکواش میں پی اے ایف، کے پی، واپڈا، بلوچستان، ریلوے اور آرمی نے اپنے اپنے مقابلے جیتے جبکہ خواتین مقابلوں میں پنجاب، آرمی اور کے پی کی ٹیمیں فاتح رہیں والی بال میں آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے اپنے حریفوں کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے