تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا اہم اجلاس ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا اہم اجلاس ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس صدر نصراللہ چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی، اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں مختلف فعال کمیٹیوں کا قیام بھی شامل ہے اجلاس میں ہمسایہ برادر ملک ایران پر صیہونی ریاست اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور تہران کی حکومت، عوام اور صحافتی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا کے یو جے (دستور) نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا فوری اجلاس بلانے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کرکے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس مسلسل جارحیت نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، اور اس کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے صدر نصراللہ چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایران کے عوام اور صحافتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سیکریٹری کے یو جے دستور، ریحان چشتی نے صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اخبارات، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا دفاتر میں باہمی مشاورت سے یونٹ چیفس کے تقرر کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان یونٹ چیفس کے ساتھ مل کر اراکین کا ڈیٹا مرتب کرے اجلاس میں لائزن کمیٹی، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی، لیگل ایڈوائزری کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔
ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکلز ڈیولپمنٹ کمیٹی کو مؤثر انداز میں فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ صحافیوں کو جدید صحافتی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔اجلاس میں نائب صدور منصور احمد، فاروق سمیع، جوائنٹ سیکریٹری اطہر فاروقی، خازن زین علی، انفارمیشن سیکریٹری اظفر وقاص عباسی، اور گورننگ باڈی کے اراکین ریحان حیدر، عارف حبیب، جنید شاہ، عطاءالرحمن، انعم رزاق، خدیجہ راٹھور اور عبدالقادر منگریو نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے