رحیم یارخان، (نمائندہ خصوصی) روٹری کلب آف رحیم یارخان روہی کی شاندار فلاحی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب اس کلب کے زیر اہتمام انٹریکٹ نے بھی اپنا پہلا ایک سال مکمل کر لیا جب کے ارلی ایکٹ کا قیام بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے روٹری کلب آف رحیم یارخان روہی اور انٹریکٹ کی انسٹالیشن سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے معروف اور تعداد کے لحاظ سے روٹری کلب اپنا ثانی نہیں رکھتا اور سب سے بڑھ کر اس کی انسانیت کے لیے سروسز رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس مو قع پر روٹری کلب آف روہی کے صدر محمد ممتاز بیگ،سیکرٹری خرم حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008 ء سے رحیم یارخان میں روٹری کلب نہ صرف شہر بلکہ ضلع بھر میں پولیوکے خاتمے سمیت دیگر سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ تا کہ لوگوں کے مسائل کم ہوں اور ان کا معیا ر زندگی بڑھے۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر خواجہ ارشاد اور سیکرٹری ممتاز بیگ کی خدمات کو بھی سراہا۔انٹریکٹ کے صدرمحمداحمد اور سیکرٹری فائق عثمان نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چارٹرڈ پریزیڈنٹ جوزیہ اور سیکرٹری احمدکی طرح شجرکاری مہم کو لیکر چلیں گے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کوکم کیا جا سکے،محترمہ سمیرا حفیظ نے اپنے خطاب میں روٹری کلب کی ملکی اور بین الاقوامی کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ ضیغم حفیظ نے انسٹالیشن سرمنی کے حوالے سے منعقدہ تقریب بابت بہترین خدمات سرانجام دیں۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے بہترین کارکردگی پر روٹری کلب آف رحیم یا رخان روہی اور انٹریکٹ کلب کے ممبران میں ایوارڈز تقسیم کیے جبکہ انہیں ممتاز بیگ اور خرم حفیظ نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر جان محمد وارثی،نعیم مہاندرہ ایڈوکیٹ،محمد احمد کانجوایڈوکیٹ،بشیر احمد سنگیھڑا،زرقا اسلم،دنیا اسلم،انٹریکٹ اور ارلی ایکٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔
Home / اہم خبریں / روٹری کلب آف رحیم یارخان کے زیر اہتمام انٹریکٹ نے بھی اپنا پہلا ایک سال مکمل کر لیا