تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی گولڈ میڈلز میں سنچری، 113 گولڈ کے ساتھ میڈل ٹیبل پر واضح برتری، واپڈا 46 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر

نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی گولڈ میڈلز میں سنچری، 113 گولڈ کے ساتھ میڈل ٹیبل پر واضح برتری، واپڈا 46 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی اور 113 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی برتری مزید مضبوط بنا لی ہے واپڈا 46 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آرمی نے مجموعی طور پر 113 گولڈ، 50 سلور اور 34 برانز میڈلز جیتے۔ واپڈا نے 46 گولڈ، 43 سلور اور 34 برانز کے ساتھ دوسری جبکہ نیوی نے 24 گولڈ، 21 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب 7 گولڈ، 23 سلور اور 32 برانز کے ساتھ چوتھے، ایچ ای سی 6 گولڈ، 29 سلور اور 37 برانز کے ساتھ پانچویں، سندھ 6 گولڈ، 15 سلور اور 38 برانز کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ائرفورس 6 گولڈ، 11 سلور اور 14 برانز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

دیگر دستوں میں خیبر پختونخوا نے 4 گولڈ، 8 سلور اور 30 برانز، بلوچستان نے 2 گولڈ، 6 سلور اور 11 برانز، اسلام آباد نے 1 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز، ریلویز نے 2 گولڈ، 5 سلور اور 17 برانز، پولیس نے 17 برانز، گلگت بلتستان نے 3 برانز جبکہ آزاد جموں و کشمیر نے ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

بیڈ منٹن ایونٹس میں بھی دلچسپ مقابلے جاری رہے۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے عرفان سعید، کے پی کے کے مراد علی، پنجاب کے رضا علی عادل اور واپڈا کے علی لاروش نے سیمی فائنلز میں جگہ بنائی۔ ویمنز سنگلز میں واپڈا کی غزالہ شفیق، آرمی کی الجا طارق، واپڈا کی ماہور شہزاد اور آرمی کی عمارہ اشتیاق سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے