Home / اہم خبریں / پاکستان ہمارا ہے اسے بچانا ہے کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، وفاقی وزیر تعلیم

پاکستان ہمارا ہے اسے بچانا ہے کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، وفاقی وزیر تعلیم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کتابیں ہماری فکری اور تہذیبی میراث ہیں اور کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو پورے ملک کو سنبھالے ہوئے ہے۔ کراچی ورلڈ بک فیئر میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، اور پاکستان ہمارا ہے، اسے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی ورلڈ بک فیئر میں آکر ایمان اور یقین تازہ ہو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے یہ بک فیئر دنیا کو کراچی کا مثبت اور علمی چہرہ دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 برسوں سے کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں آج شکست کھا چکی ہیں اور یہ میلہ شہر کی اصل شناخت کا عکاس ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ اس کتاب میلے نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی علم اور کتاب سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت برقرار ہے، کیونکہ کتابیں فرد اور معاشرے کی فکری رہنمائی کرتی ہیں۔ علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی ورلڈ بک فیئر اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی لوگ علم اور آگاہی کے پیاسے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے