تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کا 18.49 ارب روپے کا بجٹ منظور

سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کا 18.49 ارب روپے کا بجٹ منظور

، کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) کے 173ویں اجلاس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ کُل تخمینہ 18 ارب 49 کروڑ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 14 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے کی، جس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی صفدر رضوی، آجران اور محنت کشوں کے نمائندہ اراکین سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے وزیر محنت شاہد تھہیم نے کہا کہ ہر ادارے سے کم از کم اجرت کی بنیاد پر شراکت وصول کی جائے گی اور جو ادارہ مزدور کو رجسٹر نہیں کرائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دی جائے، ادارے کی گورننس بہتر بنائی جائے اور شفافیت کو مقدم رکھا جائے۔

وزیر محنت نے کہا کہ سیسی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات، مالی فوائد اور فلاحی اقدامات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ویلیکا اسپتال سمیت تمام طبی مراکز کو جدید مشینری اور سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کلثوم بائی ولیکا اسپتال کی تزئین و آرائش کے لیے کنسلٹنٹ اور انجینئر کی خدمات حاصل کرنے اور کراچی میں نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

شاہد تھہیم نے کہا کہ کوئی بھی محنت کش اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا اور اچانک ملازمت بدلنے کے باوجود ان کے جمع شدہ فنڈز محفوظ رہیں گے۔ ہمارا ہدف سوشل سکیورٹی سہولیات کو صوبے کے ہر صنعتی و تجارتی علاقے تک پہنچانا ہے تاکہ محنت کشوں کو ان کا پورا حق مل سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے