ملتان (اسپورٹس رپورٹر) زواری کرکٹ گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 86 رنز سے شکست دے دی، 143 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبدالرسول نے 11 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس سے قبل حسیب ناظم کے 69 رنز کی بدولت سدرن پنجاب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے، محمد شاہد اور عمیر احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اُدھر ہیڈ محمد والا گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، ناردرن نے 124 رنز کا ہدف 23.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عبداللہ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، علی حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل طیب عارف کے 44 اور فہام الحق کے 28 رنز کی بدولت سینٹرل پنجاب نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے، آذان کبیر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے خیبر پختونوخواہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، عبدالرحمٰن کے 28 رنز کی بدولت سندھ نے 103 رنز کا ہدف 23.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس سے قبل خیبر پختونوخوا کی پوری ٹیم 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد شایان 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، واجد احمد اور شاہ زیب علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔