تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جمعتہ المبارک کے موقع پر کسی مسجد کو سیل نہیں ہونے دیں گے، تبلیغی جماعت کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

جمعتہ المبارک کے موقع پر کسی مسجد کو سیل نہیں ہونے دیں گے، تبلیغی جماعت کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعتہ المبارک کے موقع پر کسی مسجد کو سیل نہیں ہونے دیں گے، تبلیغی جماعت کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے جے یو آئی کے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا راشد محمود سومرو نے آئی جی سندھ سے واضح طور پر کہا کہ جمعیت علماء اسلام کورونا وائرس کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہرممکن تعاون کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیے کے روشنی میں ائمہ کرام کو محدود اجتماعات کا پابند بنایا، عوام کو مساجد میں آنے سے روکنا علماء کرام یا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود جمعہ اجتماعات کی پاداش میں مساجد کو سیل کیا گیا، ائمہ کرام پر ایف آئی آر درج ہوئیں انہیں ہتھکڑیاں تک پہنائی گئیں، تبلیغی جماعتوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر سندھ بھر کے مختلف محلوں اور گوٹھوں میں قید کرکے ان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جمعیت علماء اسلام اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اتنے تعاون کے باوجود یہ صورتحال ہمارے لئے افسوسناک تھی، اس کے باوجود ہم نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہونے دیا، لیکن مزید اس طرح کے اقدامات برداشت نہیں کئے جائیں جائیں گے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے جے یوآئی وفد کے مطالبات کیساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سمیت مذہبی طبقے کا سندھ میں تعاون ہمارے ساتھ مثالی رہا، انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام پر تمام ایف آئی آر ختم کردی گئیں ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو، مساجد میں محدود جمعہ اجتماعات پر اتفاق کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مولانا راشد سومرو کو یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ائمہ کرام کیساتھ تعاون کریں گے۔ مولانا راشد سومرو نے کہا کہ سندھ بھر کے قرنطینہ مراکز یا دیگر مقامات پر موجود تبلیغی جماعتوں کے فوری کورونا ٹیسٹ لئے جائیں، جن کے ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں اور نیگیٹو ہیں یا مقررہ عرصے سے زیادہ عرصہ قرنطینہ مراکز یا دیگر مقامات پر گزار چکے ہیں انہیں فوری گھروں کو روانگی کی اجازت دی جائے۔ مولانا راشد سومرو نے ائمہ کرام سے اپیل کی کہ علماء کرام کے متفقہ اعلامیے کی روشنی میں محدود اجتماعات کیساتھ جمعہ کی نماز ادا کریں کہیں بھی مساجد سیل نہیں ہوگی، اور نہ ہی کسی امام کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اس ناگہانی آفت کے موقع پر فرنٹ لائن میں رہ کر امدادی اور ریلیف کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص ڈویژن
https://www.nopnewstv.com/a-delegation-of-…idmat-foundation/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے