نوشہرہ (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع نوشہرہ میں 26 مقامات پر مستحقین میں معاوضہ تقسیم کرنےکا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے مختلف اسکولز میں پوائنٹس بنائے گئے۔ جہاں بیھٹنے کا باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے۔ تاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ پوائنٹس پر سینیٹائیزرز اور پینے کے پانی کا باقاعدہ انتظام کیا گیا تھا۔ پولیس اور آرمی کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آۓ اور پورا عمل سہولیات کے ساتھ روا دوا رہے۔ مجموعی طور پر 1671 مستحقین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12000 روپے فی کس رقم وصول کی گئی۔ مزکورہ عمل اسی طرح جاری رہے گا۔ اور تمام مستحقین کو پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جمعتہ المبارک کے موقع پر کسی مسجد کو سیل نہیں ہونے دیں گے، تبلیغی جماعت کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/will-not-allow-a…que-to-be-sealed/