Home / اہم خبریں / الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ناگہانی آفت کے موقع پر فرنٹ لائن میں رہ کر امدادی اور ریلیف کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص ڈویژن

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ناگہانی آفت کے موقع پر فرنٹ لائن میں رہ کر امدادی اور ریلیف کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص ڈویژن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی میرپورخاص کے ایک وفد نے آج ڈی آئی جی میرپورخاص ڈویژن ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ سے ملاقات کی، وفد نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کے جاری ریلیف، امدادی کاموں اور کورونا آگہی مہم پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر حاجی نور الٰہی مغل، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر ندیم غوری اور آفتاب قادری بھی موجود تھے، وفد نے جماعت اسلامی کی جانب سے پولیس افسران سمیت پولیس محکمہ کی کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن پر پرامن طریقے سے مکمل عملدرآمداور شہر کی پرامن صورتحال پر خراج تحسین پیش کیا، پولیس افسران نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اس ناگہانی آفت کے موقع پر فرنٹ لائن میں رہ کر امدادی اور ریلیف کے کام سرانجام دے رہے ہیں، بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی آئی جی آفس اور ایس ایس پی آفس کے عملہ کیلئے فوڈ بسکٹ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین کو امدادی رقم دینے کے دوران سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص
https://www.nopnewstv.com/full-security-ar…ements-have-been/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے