تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شریک کھلاڑیوں کی اپ ڈیٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شریک کھلاڑیوں کی اپ ڈیٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گے. جس کے بعد وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور ضروری قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ہر ٹیم کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں 2 سپلیمنٹری راؤنڈ پک لینے کا اختیار تھا۔ یہ دونوں کھلاڑی یا تو مقامی کرکٹرز ہوسکتے تھے یا ان میں سے ایک غیر ملکی اور ایک مقامی کھلاڑی ہوسکتا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید ابھی سرجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے۔ لہٰذا وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے