تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جبکہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو فرائض انجام دیں گے جبکہ ایلیٹ پینل کے امپائرز احسن رضا اور شرفدولہ سمیت آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور نیوزی لینڈ کے وین نائٹس امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائرز جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے طارق رشید تینوں میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے آئی سی سی ایمرجنگ پینل ریفری ڈین کوسکر میچ ریفری ہوں گے اور راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے جبکہ روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی، ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور جبکہ دو ٹیسٹ میچز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کے اجلاس عام میں باڈی کی کارکردگی پر اراکین کا اظہار اطمینان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اجلاس عام میں اراکین نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے