ڈیرہ مراد جمالی (نوپ نیوز بلوچستان) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود السیف مل میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے مل اونر رحمت اللہ جتک اور جمعدار نوریز مستوئی ہلاک جبکہ کر تین افراد زخمی ہوگئے۔