تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کردی

کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کردی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے کہا کہ "کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟” وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بولروں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہوئی تھی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین افراد شدید زخمی
https://www.nopnewstv.com/two-persons-were-killed ‎

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم کی بابر اعظم سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے انداز سے ایسا لگا جیسے وہ کپتان بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور ان سے ناراض ہیں۔ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی جس کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے