کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی اور ترکش ائیرلائن کے درمیان ایم او یو پر دستخط، ترکش ائیرلائن پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل ایئر لائن پارٹنر بن گیا، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی کا 20 فروری 2021 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ترکش ائیر لائن کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ترکش ائیرلائن کے برہان نے لاہور میں اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترکش ائیرلائن کے ساتھ اسپانسر شپ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پشاور زلمی کی ترکش ائیرلائن کے ساتھ شراکت کا پہلا سال ہے اور میں ترکش ائیرلائن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔