Home / اہم خبریں / کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی سہولیات دینی چاہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد

کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی سہولیات دینی چاہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد نے بدرالحسن اسپورٹس کمپلکس، ناظم آباد نمبر 3 کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے بارے میں کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمّد معین الدین اور سابقہ انٹر نیشنل پلیئر ماہیہ معین سے گفتگو بھی کی اور چوتھی نیشنل ماس ریسلنگ چمپئن شپ کے سلسلے میں سندھ ماس ریسلنگ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی دیکھے اور نارتھ ناظم آباد جیم خانہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد نے کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا اور اس موقع پر کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی سہولیات دینی چاہیں اور ساتھ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر سندھ فواد خان، ڈائرکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ڈسٹرکٹ سینٹرل اکبر حسین، سابق انٹرنیشنل پلیئر ماہیہ معین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی محمّد ندیم خان، سیکرٹری، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کاشف احمد فاروقی، سیکرٹری سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ناصر علی اور سیکرٹری کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے محمّد معین الدین بھی نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد ٹرائلز کے موقع پر نارتھ ناظم آباد کرکٹ کلب کے کپتان محمّد اسامہ اور دیگر کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کریں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے