تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا

کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا بنا ہوا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا۔ نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑا۔ بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔ نعمان محسود کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں اور وہ پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی نعمان محسود مختلف ریکارڈز توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کروا چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے