تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کے مشکور ہیں اس مشکل وقت میں انہوں نے غریبوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔رکن قومی اسمبلی فہیم

وزیر اعظم کے مشکور ہیں اس مشکل وقت میں انہوں نے غریبوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔رکن قومی اسمبلی فہیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا کورنگی میں احساس پروگرام سینٹرز کا دورہ، رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد نے سینٹر کا دورہ کرکے تمام انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اراکین نے خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی معلوم کیے پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ ضلعی کورنگی کے عہداران بھی موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ دورے کا مقصد لوگوں کو پروگرام کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنا ہے وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں انہوں نے غریبوں کی مدد کی اس مشکل وقت میں 12 ہزار غریب کے لیے بڑی رقم ہے دوسری جانب اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کو 12 ہزار کی رقم وزیراعظم کا تحفہ ہے وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں پورے ملک میں لوگوں کو پیسے دیے جارہے ہیں سندھ میں بھی عزت و احترام کے ساتھ لوگوں کو پیسے مل رہے ہیں اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت احساس پروگرام پر سیاست نہ کرے احساس پروگرام تمام مستحق لوگوں کے لیے ہے وفاقی حکومت کراچی کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی 12000 کی رقم مسئلے کا حل نہیں لیکن غریب کے دو وقت کی روٹی کا سہارا ضرور ہے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: یہ وقت شہر میں کتے مارنے کا نہیں بلکہ بلدیاتی انتظامت اور صفائی کا نظام کو ٹھیک کرنے کا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
https://www.nopnewstv.com/its-not-time-to-kill-the/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے