میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں وہ عوام کے مفاد کیلئے کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فو ج کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مساجد میں نماز پڑھنے پر پابندی نہیں ہے تاہم مساجد میں اجتماع پر پابندی ہے ہم سب کو سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین اورعلماء کرام کے تعاون سے ہی ہمیں لاک ڈاؤن کرنے میں کامیابی ملی ہے علماء کرام کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کیلئے لوگوں تک پیغام پہنچائیں انہوں نے واضع کیا کہ اب تک میرپورخاص کورونا وائرس سے پاک ضلع ہے عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے آنے سے ڈرنے لگیں اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیر اعظم کے مشکور ہیں اس مشکل وقت میں انہوں نے غریبوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔ رکن قومی اسمبلی فہیم
https://www.nopnewstv.com/the-prime-minister-is/