تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یہ وقت شہر میں کتے مارنے کا نہیں بلکہ بلدیاتی انتظامت اور صفائی کا نظام کو ٹھیک کرنے کا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

یہ وقت شہر میں کتے مارنے کا نہیں بلکہ بلدیاتی انتظامت اور صفائی کا نظام کو ٹھیک کرنے کا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلعی وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کی موجودہ صورتحال میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر سے کتے مارنے کی ضرورت نہیں ہے شہر میں گرد و غبار، گندگی کے ڈھیر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں آج بھی جوں کی توں موجود ہیں انہیں صاف کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کے بلدیاتی نمائیندے وقت پر کام سر انجام دیا کریں شہر میں کورونا کی وباء پھیلی ہوئی ہے لیکن ادارے شہر کے انتظامات سے متعلق سنجیدہ نہیں ہیں، بلدیاتی ادارے اگر سنجیدہ ہوتے تو شہر کے انفراسٹرکچر کی مرمت لاک ڈاؤن کے دوران باآسانی کرسکتے تھے شہرمیں صفائی کے حوالے سے ایس ایس ڈبلیو بی، کے ایم سی، ڈی ایم سی سیز اور ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی انتظامات کو لاک ڈاؤن مین نظرانداز کیا ویران سڑکوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلدیاتی ادارے سڑکوں کی مرمت کرسکتے تھے ضلعی انتظامیہ ہر بار ہیوی ٹریفک کا بہانہ بناکر بلدیاتی کاموں کو نظرانداز کرتی آئی ہے کہ کیسے کام کریں شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے بھی عوام کو پریشان کیا جارہا ہے گھروں میں سیوریج ملا گندا پانی عوام پینے پر مجبور ہیں لیکن کے ڈبلیو ایس بی کی جانب سے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے گھروں میں محدود عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں بلدیاتی اداروں کے افسران بھی آئسولیٹ ہوئے گھروں میں بیٹھ گئے اس وقت لاک ڈاؤن کے دوران بلدیاتی ادارے اپنا کام سر انجام دیں وزیر بلدیات سندھ محکمے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کریں کہ شہر میں بلدیاتی نظام بحال کیا جائے کورونا وائرس سے بچنے کا ایک جز صفائی بھی ہے شہر گندگی گٹر سے اُبل رہا ہے مگر اداروں کی سستی اور لاپرواہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیر اعلی سندھ نے کہا 15 دن میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن دیا ہے دو راتوں میں اڈائی لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم ہوگیا۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/chief-minister-sindh-said-that/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے