تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے لوگوں کو ایک بار پھر بارش کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر کراچی پی ڈی پی

کراچی کے لوگوں کو ایک بار پھر بارش کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر کراچی پی ڈی پی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ایک بار پھر بارش کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کچی آبادی کے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کون پرسان حال ہے؟ جو سڑکیں حکومت سندھ نے اپنے کام کی نمائش کے لئے حال ہی میں بنائی تھیں وہ ایک دن کی بارش میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ وزیر بلدیات خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، بارش ہوگی تو وہ کوئی ردعمل دیں گے۔ پہلے سے ان کے دماغ میں کوئی پلاننگ نہیں ہے اور نہ وہ اس کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ناصر شاہ کا سندھ حکومت کی نااہلی کا کچرہ محکمہ موسمیات پر ڈالنا کسی لطیفے سے کم نہیں۔ پوری سندھ حکومت نااہل ترین اور کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے۔ نیب آڈٹ کروائے، کے الیکٹرک ایک ناکام ادارہ ہے۔ بارش ہوتی ہے تو خستہ حال ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے لوگ مرتے ہیں یا پھر اپنی کھال بچانے کے لئے کے الیکٹرک دن بھر اور رات بھر کے لئے بجلی بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی بھی میسر نہیں آتا ہے۔ کراچی کے وسائل کی بندر بانٹ بند کی جائے اور کراچی کی آمدنی کا آدھا حصہ کراچی پر خرچ کیا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اور موجودہ صوبائی اور قومی حکومتوں کا گٹھ جوڑ بالکل واضع ہے۔ جن کے پیٹ آپس میں ملے ہوئے ہوں وہ دوسرے کے خلاف کیا اقدامات کرے گے؟ یہاں تو دودھ کی رکھوالی بلی کر رہی ہے اور اسے اس کی قیمت بھی ادا کی جارہی ہے۔ پچھلی پانچ دہائیوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی راج کر رہی ہے اس کے باوجود سندھ خصوصا کراچی کی حالت زار سب پر عیاں ہے۔ کراچی مسائل کا گڑھ نہیں سمندر بنا دیا گیا ہے، اربوں روپے نالوں کی صفائی کے نام پر مختص کر کے غائب کر دیئے جاتے ہیں۔ کراچی سمیت پورا سندھ تباہ حال ہے جس کی زمہ دار پی پی پی کی صوبائی حکومت ہے۔ تھر میں لوگ بھوک و پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں اور کراچی میں کرنٹ سے۔ ہسپتال برباد ہیں، پانی، وڈیرے لوٹ رہے ہیں۔ تعلیمی نظام تباہ حال ہے، کاروبار تباہ ہیں، کوئی خوشحال ہے تو صرف سندھ سرکار۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے