تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام این ایل ای کے خلاف احتجاجی کیمپ، ہم پی ایم سی کے تمام ظالمانہ فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ محمد کاشف حسن زئی

اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام این ایل ای کے خلاف احتجاجی کیمپ، ہم پی ایم سی کے تمام ظالمانہ فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ محمد کاشف حسن زئی

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام پی ایم سی اور این ایل ای کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں میڈیکل کالجز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختون خوا کلیم اللہ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور طلبہ سے خطاب کیا، طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم صوبہ کا کہنا تھا کہ پی ایم سی ایک غیر قانونی کمیشن ہے اسکو فلفور تحلیل کیا جائے اور پی ایم ڈی سی کو بحال کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ این ایل ای کے نام پر طلبہ کا استحصال بند کیا جائے اور میڈیکل طلبہ پر مزید تعلیمی بوجھ نہ ڈالا جائے، کیمپ میں میڈیکل کالجز کے طلبہ نے ناظم میڈیکل کالجز دانیال یوسفزئی کے قیادت میں شرکت کی۔ ناظم پشاور جمعیت نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کے میڈیکل طلبہ نے این ایل ای کو مسترد کیا ہے پی ایم سی اپنے ظالمانہ فیصلے واپس لے کر میڈیکل طلبہ پر رحم کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے