تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے 23 جون کو لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے۔ میرپورخاص، سکھر کے علاوہ میزبان لاڑکانہ ڈویژن کے باکسرز حصہ لیں گے

پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے 23 جون کو لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے۔ میرپورخاص، سکھر کے علاوہ میزبان لاڑکانہ ڈویژن کے باکسرز حصہ لیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ایک روزہ سندھ سپورٹس بورڈ پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے ڈریگن باکسنگ کلب میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں شام 4 بجے منعقد ہوں گے۔ جس میں میرپور خاص، سکھر اور میزبان لاڑکانہ ڈویژن کے سینئر کلاس کے +91,91,81, 75, 69, 64, 60, 56, 49 کلو گرام کے باکسرز حصہ لیں گے جن کے وزن و ڈراز بدھ 23 جون کو صبح 9 تا 10:30 بجے ڈریگن باکسنگ کلب میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد یونس پھٹان، ریفری ججز میں محمد رستم، شیر محمد، منور حسین، عبدالمجید سومرو اور عاشق علی شیخ، جبکہ کو آرڈینیٹر محمد آصف بلوچ اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ہوں گے۔ ایک روزہ ٹورنامنٹ سے پہلے باکسنگ کے نئے قوانین کے حوالے سے ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں ریفری ججز کمیشن پاکستان کے چیئرمین محمد یونس پھٹان لاڑکانہ اولمپک کمیٹی کے سیکریٹری محمد شفقت مکانی اور شیر محمد بلوچ خصوصی لیکچر دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے