نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں تین نامعلوم مسلح افراد نے عدنان آراٸیں سے ستر 70 ہزار نقدی لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق دریا خان مری میں تین نامعلوم موٹر سوار مسلح افراد نے قاٸد اعظم پبلک اسکول کے سامنے سے کریانہ اور موبی کیش کی دکان سے عدنان آراٸیں سے اسلحے کے زور پر 70 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ عدنان آراٸیں کی طرف سے تین نامعلوم افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔