Home / اہم خبریں / خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم آج سے شروع ہو گئی

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم آج سے شروع ہو گئی

لاہور (بیورو رپورٹ) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم آج سے شروع ہو گئی۔ خسرہ او روبیلا سے بچاؤ کی آج سے شروع ہونے والی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا جان لیوا بیماری ہے جس کے پیش نظر قومی مہم کے دوران لاہور میں 48 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے لہٰذا والدین اپنے بچوں کو ضرور ویکسینیٹ کروائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے