تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرائی گئی، 16 ارب کی گندم غائب کر دی جاتی ہے عوام کو مہنگا آٹا دیا جاتا ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

سندھ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرائی گئی، 16 ارب کی گندم غائب کر دی جاتی ہے عوام کو مہنگا آٹا دیا جاتا ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جوائنٹ اپوزیشن کے اراکین کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 3 نومبر کو ہم نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لئے ریکیوزیشن جمع کروائی تھی ہم چاہتے تھے کہ سندھ کے مسائل کو اسمبلی فلور پر حل کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ سندھ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرائی گئی ہے 16 ارب کی گندم غائب کر دی جاتی ہے عوام کو مہنگا آٹا دیا جاتا ہے سندھ میں آٹے کے نرخ دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں اس وقت سندھ میں آٹا 75 سے 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں آٹا 55 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال کو قتل کر دیا گیا کچھ روز قبل زکیہ شاہد جو گجر نالہ متاثرہ تھیں گھر ٹوٹنے کے صدمے میں جان کی بازی ہار گئی سندھ حکومت کے افسران نے پہلے ان لوگوں کو لیز دی اور اب وہی افسران ان غریبوں کے گھر گروا رہے ہیں۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے پولیس کہیں نظر نہیں آرہی سندھ بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی جاچکی ہیں کراچی کو بلڈنگ کا قبرستان بنا دیا گیا ہے نسلا ٹاور سمیت ایسی عمارتوں کو این او سیز دی گئیں جن کی وجہ سے مکینوں کو پریشان ہونا پڑا ان سب غیر قانونی تعمیرات کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی زمہ دار ہے سندھ بھر میں پانی کی قلت ہے 85 فیصد عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہے سندھ میں زراعت کے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے غریب کاشتکاروں کا پانی چوری کر دیا جاتا ہے ٹیل کے کاشتکار پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج ہیں۔ سندھ میں گنے کے کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں سندھ میں شگر ملز نے ابھی تک کریشنگ شروع نہیں کی جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے سندھ کی سرکاری زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں کراچی کے ضلع ایسٹ، ویسٹ، ملیر میں زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے پاس گجر نالا متاثرین کو دینے کے لئے دو سو ایکڑ زمین نہیں مل رہی ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وفاق سے ان ایف سی کے ذریعے پی ایف سی کو فنڈ منتقل نہیں ہوتے ہیں سندھ میں کرپشن عروج پر ہے ہم نے ان معاملات پر بات کرنے کے لئے اجلاس بلوانے کی ریکیوزیشن جمع کروائی تھی لیکن سندھ حکومت نے اپنا ایجنڈا دیگر اجلاس بلوا لیا ہے سندھ میں پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے اگر اجلاس وقت پر بلوالیا جاتا اور اس پر عمل ہوتا تو آج امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہوتی ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال کو یوں سرے عام قتل نہ کیا جاتا۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہوا کرتی تھی اب قاتلوں کی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہا تین نومبر کو متحدہ اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کروائی تھی یہ سوچ کراجلاس بلایا تھا کہ 27 ستمبر کے بعد سندھ حکومت کو ہوش نہیں تھا ہم چاہتے تھے اسپیکر اجلاس بلائیں تمام اہم ایشوز کو اسمبلی میں لائیں سندھ حکومت نے راہ فرار اختیار کی اپنا اجلاس بلوا لیا پی پی پی حکومت نے آئینی تقاضے پورے نہ کرتے ہوئے بزنس ایڈوائیزری کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا بزنس ایڈوائیزری کمیٹی سیشن کے بزنس کو طے کرتی ہے لیکن حکومت سندھ نے اسپیکر کی جگہ اگر ڈپٹی اسپیکر کو وقتی اسپیکر بنایا ہے تو وہ ذمہ داری پوری کرتی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا نے کہا 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کو ہوش نہیں آیا تھا ہم نے عوامی مسائل پر ریکیو زیشن جمع کروائی تھی ہم ناظم جوکھیو فہمیدہ سیال و دیگر کے قتل پر سندھ اسمبلی فلور پر بحث کرنا چاہتے تھے وزیر اعلیٰ قاتل ایم پی ایز کی ابھی تک ممبر شپ بھی معطل نہیں کی ہے شاید ان کو اپنے اختیارات کا بھی علم نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے