Home/اہم خبریں/ماشاء الله ماہ رمضان الکریم میں کراچی کے 6 سالہ محمد عرفان رضا عطاری نے 30 روزے رکھے جبکہ انکی ڈھائی سالہ بہن عشال فاطمہ عطاریہ نے پہلا روزہ رکھا
ماشاء الله ماہ رمضان الکریم میں کراچی کے 6 سالہ محمد عرفان رضا عطاری نے 30 روزے رکھے جبکہ انکی ڈھائی سالہ بہن عشال فاطمہ عطاریہ نے پہلا روزہ رکھا
کراچی (نوپ نیوز) ماہ رمضان الکریم برکتوں اور سعادتوں کا ماہ مبارک ہے الله پاک نے تمام امت مسلمہ کے لئے روزے فرض کیے ہیں، کراچی کے رہائشی فرحان تار محمد کے صاحبزادے 6 سالہ محمد عرفان رضا عطاری (رجب کمپیوٹر) نے ماہ رمضان المبارک 1442 ہجری بمطابق 2021 میں الحمدلللہ 30 روزے رکھے اور نماز صلوۃ تسبیح کی نماز بھی پڑھی۔ جبکہ فرحان تار محمد کی ڈھائی سالہ دختر عشال فاطمہ عطاریہ نے ماہ صیام میں پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ واضح رہے کہ محمد عرفان رضا عطاری کو "رجب کمپیوٹر” اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ مدنی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیخِ طریقت، امیرِ اہل ِسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے عرفان رضا عطاری کو "رجب کمپیوٹر کہکر مخاطب کیا تھا”۔ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔