تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مچھ پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد مبینہ دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج

مچھ پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد مبینہ دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج

بولان/مچھ (رپورٹ: حمیر قاضی) مچھ پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد مبینہ دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج، ملزمان منشیات موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جارہے تھے کاروائی مخبر خاص کے اطلاع پرعمل میں لائی ایس پی کچھی کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی مچھ ارشاد گولہ کی سربرا ہی اور ایس ایچ او مچھ منظور احمدابڑو نے سی آئی اے مچھ غلام مصطفے کلہوڑا و دیگر پولیس اہل کاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے مچھ موٹر سائیکل پر چادر میں چھپا کر لانے والی اعلی کوالٹی کی 12 کلو چرس برآمد کرکے مبینہ منشیات فروش سمیع اللہ اور گل احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مچھ کے مقامی صحافیوں کو ڈی ایس پی مچھ ارشاد گولہ ایس ایچ او مچھ منظور احمد ابڑو نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مچھ پولیس نے مچھ شہر اور قومی شاہراہ پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کر رکھا ہے پکڑے جانے والے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے مزید انکشاف کی توقع ہے مزید کاروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملزمان نے چرس موٹر سائیکل پر ایک چادرمیں چھپائی تھی پولیس نے بروقت مخبر کی اطلاع پر بولان قومی شاہراہ مچھ کراس پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کی اور ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکا تو اس سے برآمد ہوئی انھوں نے مزید کہا پولیس مچھ میں امن و امان کے قیام منشیات فروشوں سمگلروں اور سماج عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے پولیس کی سماج دشمن عناصر کی کاروائی کی وجہ سے جرائم کی بیخ کنی اور قلع قمع ہوا ہے جس سے شہریوں میں پولیس کا مورال بلند ہوا ہے سماج دشمن عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے