تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے۔ سفاک درندوں کو سرے عام پھانسی دی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے۔ سفاک درندوں کو سرے عام پھانسی دی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں درندگی کا نشانہ بننے والی 6 سالہ معصوم ماہم کے قتل پر گہری تشویش دکھ اور مذمت کا اظہار کیا انہوں نے ماہم کے اہل خانہ اور اراکینِ او آر سی کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماہم کے ملزمان کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے وہ جمعرات کو ماہم کے گھر پر اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے جس طرح قوم کی بیٹی زینب کے واقع نے پوری دنیا کو جھنجھوڑا آج ہم ماہم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں حکومت اور ادارے کہاں ہیں میرا مطالبہ ہے کہ ماہم کے والدین کے ساتھ زینب جیسا انصاف ہونا چاہیے، حکومت کو عوام کی آواز کو سننا ہوگا ماہم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر ہوری قوم اٹھ کھڑی ہو معصوم ماہم کے قاتلوں کی گرفتاری تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے، ماہم کے والد کو انصاف دیا جائے ظلم کی انتہا ہے بسا بسایا گھر اجاڑ دیا معاشرے میں ایسے درندے کھلے عام گھوم رہے ہیں ایسے واقعات حکومتوں کے لئے اچھا شگون نہیں ہے ہمیں اپنے بچوں کے لئے ضمانت چاہیے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونماء نا ہوں سفاک درندوں کو سرے عام پھانسی دی جانی چاہیے، حکومت کی جانب سے معاوضے کا اعلان کیا جائے، فاروق ستار نے کہا کہ ماہم کو اگر انصاف نا ملا تو شاہراہ فیصل کو بلاک کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے