تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے کووڈ کے حوالے سے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو مدعو نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ آئینی ہے۔ بلال غفار پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ اسمبلی

سندھ حکومت نے کووڈ کے حوالے سے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو مدعو نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ آئینی ہے۔ بلال غفار پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ اسمبلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں کل ہونے والے کووڈ اجلاس پر تحریک انصاف سندھ کا موقف دیتے ہوۓ کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کل کووڈ کے حوالے سے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو مدعو نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ آئینی ہے مگر سندھ حکومت اپنی دشمنی پر قائم ہے، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو مدعو نہ کرنا پی پی کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی ہے، حلیم عادل شیخ سے دشمنی میں اہم صوبائی معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سندھ حکومت ہر غیر آئینی اور غیر سیاسی قدم میں آگے ہوتی ہے، سندھ حکومت ذاتی بغض میں آئینی عہدے کی توہین کررہی ہے، سندھ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے، اس معاملے پر ہم اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پی پی کے ایسے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے