تازہ ترین
Home / Home / صوفی محمد ضیاء شاہد کا جھنڈیر لائبریری میلسی کا دورہ۔ مختلف نامور شخصیات سے ملاقات

صوفی محمد ضیاء شاہد کا جھنڈیر لائبریری میلسی کا دورہ۔ مختلف نامور شخصیات سے ملاقات

 

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) صدر جہاد بالقلم پاکستان صوفی محمد ضیاء شاہد کا

جھنڈیر لائبریری میلسی کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق علمی ادبی سماجی تنظیم جہاد بالقلم پاکستان کے صدر

صوفی محمد ضیاء شاہد نے حاصل پور کے معروف شاعر ادیب اور سینیئر صحافی سید مبارک علی شمسی کے

ہمراہ قدیم جھنڈیر لائبریری میلسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جھنڈیر لائبریری کے چیف لائبریرین غلام رسول

خاکی نے جھنڈیر لائبریری کی تاریخ اور علمی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وفد میں سید مبارک علی

شمسی کے علاوہ پریس کلب قائم پور کے سینیئر صحافی حاجی ارشاد عباسی اور محمد مقبول عباسی بھی شامل

تھے۔ بعد ازاں صدر جہاد بالقلم پاکستان صوفی محمد ضیاء شاہد نے حاصل پور میں معروف شاعر ادیب اور

دانشور چیئرمین عاشق حسین خان ایڈوکیٹ میموریل آرگنائزیشن محمد خضر حیات خان ایڈوکیٹ اور شاعر

ادیب اعظم سہیل ہارون ایڈوکیٹ سے علم و ادب کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے