جعفرآباد (نوپ نیوز) جعفرآباد پاک ہومین راٸیٹس جسٹس آرگنائزیشن کے صوبائی صدر محمد حنیف جمالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد ضلع کے احساس پروگرام میں مستحق لوگوں کی آنے والی رقوم سے ایجنٹوں کی طرف سے کٹوتی کرنا قانون کے مطابق جرم ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور سیکریٹری بلوچستان، محتصب اعلی بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احساس پروگرام میں آنے والی مستحق افراد کے رقوم سے کٹوتی کا نوٹس لے کر غریب، نادار اور مستحق لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جاۓ، دوسری صورت میں پاک ہومین راٸیٹس جسٹس کی طرف سے جعفرآباد میں ڈی سی جعفرآباد کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔