تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حاجی روشن دین ہائر سکینڈری اسکول گرین سٹی کیمپس ٹنڈو آدم میں طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کی سہولیات دینے کی تقریب

حاجی روشن دین ہائر سکینڈری اسکول گرین سٹی کیمپس ٹنڈو آدم میں طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کی سہولیات دینے کی تقریب

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حاجی روشن دین ہائر سکینڈری اسکول گرین سٹی کیمپس میں طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کی سہولیات دینے کی ایک تقریب منعقد کی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے معروف حاجی روشن دین ہائر سکینڈری اسکول گرین سٹی کیمپس میں طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کی سہولیات دینے کی ایک تقریب منعقد کی گئی ان سہولتوں میں باسکٹ بال، والی بال، بیڈمنٹین، ٹیبل ٹینس، تھرو بال کے لیے کورٹ شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاپولر گروپ آف انڈسٹریز ملک ذوالفقار روشن علی تھے گرین سٹی میں اسکول پہنچنے پر اسکول ایڈمنسٹریٹر سر محمد سلیم نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ہار پہنائے گئے اسکول کے اساتذہ اور اسٹاف سے بھی تعارف کرایا۔

مزید پڑھیں: سندھ ایکشن کمیٹی کا نواب شاہ میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ٹنڈو آدم میں پریس کلب پر احتجاج
https://www.nopnewstv.com/sindh-action-committee-protests

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے طلباء کے لیے دی جانے والی سہولتوں کی تعریف کی آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے کھیل سے طلباء میں ڈسپلن قائم ہوتا ہے اور وہ معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بنتا ہے۔ انہوں نے اسکول میں کھیلوں سے متعلق دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اسپورٹس انچارج افضل محمود نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا آخر میں کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ میں فوٹو سیشن بھی کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے