Home / اہم خبریں / سندھ ایکشن کمیٹی کا نواب شاہ میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ٹنڈو آدم میں پریس کلب پر احتجاج

سندھ ایکشن کمیٹی کا نواب شاہ میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ٹنڈو آدم میں پریس کلب پر احتجاج

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نواب شاہ میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ٹنڈو آدم میں سیاسی و سماجی تنظیموں کا پریس کلب پر احتجاج، تفصیلات کے مطابق سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ٹنڈو آدم میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے لطیف گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے حکومت سندھ اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی ٹنڈو آدم کی مختلف تنظیموں سندھ پاک تحریک، عوامی تحریک، ایس یو پی، جسقم، جسم، جے یو آئی، شہری اتحاد سمیت دیگر پارٹی اور سول سوساٸٹی کے رہنماؤں شاہجہان جونیجو، کامریڈ محمد خان پنھور، باغی مجاھد تھیم، سرور ابڑو، ساگر دھراج، دودو پنھور، غفور کیریو سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹنڈو آدم سٹی تھانہ انسپکٹر آغا اسداللہ پھٹان کی سربراہی میں ٹنڈو آدم پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف کارواٸیاں
https://www.nopnewstv.com/tando-adam-city-police ‎

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بھنڈ برادری کے پانچ بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا حکومت سندھ کی بے حسی کے باعث دو دن سے نعشیں روڈ پر پڑی ہیں واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہورہا نہ ہی ملوث ملزمان گرفتار کیے گٸے مظاہرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پانچ بے گناہ مظلوم ہاریوں کا مقدمہ درج کر کے فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور واقعہ کا فوری سوموٹو ایکشن لے کر مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے