Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام پروفیسر حافظ نسیم الدین کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام پروفیسر حافظ نسیم الدین کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سوشل اسٹوڈینٹس فورم کا پروفیسرحافظ نسیم الدین کو خراج تحسین پیش کرنا احسن اقدام ہے، یہ بات معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ معلومات عامہ کے بے تاج بادشاہ حافظ نسیم الدین کے اعزاز میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے سوشل فورم اور جینئس فورم کے اشتراک سے منعقدہ تقریب پذیرائی سے بحیثیت صدر تقریب کیپٹن ایم ضیاء عالم نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نسیم ایک عظیم اور مایہ ناز شخصیت کے مالک ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیں علم کی دولت سے مالا مال کیا ہے اور یہ اپنے علم کو اپنے طلبہ میں تقسیم کر رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سندھ اسمبلی میں احتجاج
https://www.nopnewstv.com/protest-of-pti-members

تقریب کے مہمان خصوصی سابق مشیر وزیر اعلی سندھ اورپیام پاکستان کے چیئرمین اقبال یوسف نے کہا کہ حافظ نسیم ایک ایسی شمع کے مانند ہیں جو خود تو جلتا ہے مگر دنیا کو روشی اور مثبت راستہ فراہم کرتا ہے۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ حافظ نسیم علم کی دنیاکا وہ نامہے جو ہمیشہ جگمگاتا رہے گا اور ہم ایسے ستاروں سے محفلیں سجاتے رہیںگے۔ اس موقع پر جینئس فورم کے بانی اور چیئرمین اور معروف اینکر و صداکار شاہد مسرور نے کہا کہ حافظ نسیم ایک ادارہ ایک انجمن اور ایک بصیرت افروز شخصیت کے مالک ہیں۔ معروف سماجی رانما رانا اشفاق رسول نے کہا کہ حافِظ صاحب ایک قابل تقلید مثال ہیں ان لوگوں کے لئے جو کمزریوں کے باوجود آگے بڑھنا چاھتے ہیں۔

تقریب سے فہیم برنی، کامران سعید چاولہ، فہیم احمد خان، بصر احمد صدیقی، سینئر سیلز منیجر نیلسن پینٹ، قیصر جمال، ایڈیشنل سیکرٹری اور سینئر وائس چیئرمین فاروق عرشی نے آرٹس کونسل آف پاکستان اور خصوصی طور پر صدر سید احمد شاہ کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان اعزاز حافظ نسیم اور صدر تقریب کیپٹن ایم ضیا ءعالم کو فورم کی جانب سے کتابوں اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

چندا آمنہّ کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات ۔۔۔ تحریر : ثانیہ قاسم ۔ چوک اعظم

حکومت صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنائے خاتون صحافی چندا آمنہ کے ساتھ ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے