کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جامشورو میں گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، پی ٹی آئی کے پالیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پی ڈی ایم کی رسی جل گئی مگر بل نہیں گئے، عمران دشمنی میں پی پی حلیم عادل شیخ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اپوزیشن لیڈر پر بنائے گئے اینٹی کرپشن کیسز پر لاہور ہائیکورٹ نے ریلیف دیا سندھ حکومت پہلے بھی کراچی سے بھاگ کر لاہور میں حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا تھا حلیم عادل شیخ بیل پر ہیں سندھ میں انصاف کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہو رہے۔ حلیم عادل شیخ سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں پی پی کو کیا تکلیف سندھ حکومت کا کام عوام کو ڈیلیور کرنا ہے انتقامی کاروائیاں کرنا نہیں۔ سندھ کے لوگ مر رہےہیں حلیم عادل آواز آٹھاتے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی ممکن نہیں اس لیے سندھ میں کاروائیاں کررہے ہیں سندھ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی ہے حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بلال غفار نے کہا کہ سندھ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کی ہر حد عبور کرلی ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا بدلہ سندھ میں لیا جارہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے سسک رہی ہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو اکیلا نہ سمجھیں حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے راجا آظہر نے کہا کہ پی پی سے آج تحریک انصاف کا یوم تشکر ہضم نہیں ہوا رنگ میں بھنگ کرنا پیپلز پارٹی کی پرانی روایت ہے سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ پر جعلی مقدمات بنائے اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن ان ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں جامشورو پولیس حلیم عادل شیخ کو فوری رہا ہے۔