تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا

محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں، عوامی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سنیما سمیت تمام مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس سے کھانا گھر لےجانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق صوبے میں کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماعات اور مزارات پر پابندی ہوگی اور تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ تمام شہریوں کے لیے شام 5 سے صبح 8 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں وفاق کی جانب سے مستثنیٰ قرار دیے گئے شعبے شامل ہیں تاہم کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، شیشہ انڈسٹری، جانوروں کے ہسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کھلنے والے کاروبار اور صنعتوں کے لیے کام کرنے کی اجازت کے لیے ایس او پیز کے حوالے سے بھی دو الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکومت پاکستان نے پاکستان کے لئے دوسرے ایشن گیمز منیلا 1954 میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95 سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے
https://www.nopnewstv.com/government-of-pa…leases-rs-5-lakh/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے