تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت پاکستان نے پاکستان کے لئے دوسرے ایشن گیمز منیلا 1954 میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95 سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے

حکومت پاکستان نے پاکستان کے لئے دوسرے ایشن گیمز منیلا 1954 میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95 سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے کھیل کے میدان میں دوسری ایشن گیمز منیلا 1954 میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم بلند کرنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95 سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے ساتھ ہی انکا کئی برسوں سے رکا ہوا وظیفہ بھی سابقہ تاریخ سے بحال کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کشتی فیڈریشن کے صدر کرنل ر آصف ڈار، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کرنل مجاھداللہ ترین اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری علی اکبر شاہ قادری نے چند ماہ قبل پاکستان کے اس بزرگ ہیرو دین محمد کی کسمپرسی پر حکومت پاکستان اور وزارت آئی پی سی کی توجہ مبذول کراوائی تھی جبکہ پاکستانی میڈیا نے بھی اسکا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ کرنل آصف ڈار، کرنل مجاھداللہ ترین اور علی اکبر شاہ قادری نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے پاکستان کے اس گمنام ہیرو پر توجہ دلانے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد کی بلکہ انکے وظیفے کو بھی بحال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ حکومت سے فلاحی ادارے زیادہ مؤثر، مضبوط انداز میں بہتر کام کر رہے ہیں۔ سربراہ بیت المال حنید لاکھانی
https://www.nopnewstv.com/sindh-government-welfare-agencies/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے