ملاقات میں اخبارات مالکان کو درپیش مسائل و مشکلات پر بات چیت ہوئی۔
پشاور( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر ) صفدر خان باغی کی ڈی جی انفارمیشن کے ساتھ ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی کی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن خیبر پختونخواہ امداد اللہ خان کے ساتھ ملاقات ہوئی اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ریاض خان، نعیم خان بھی موجود تھے ملاقات میں اخبارات مالکان کو درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی. صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی نے محکمہ انفارمیشن کیلئے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن خیبر پختونخواہ امداد اللہ خان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ خان نے ہمیشہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور خیبر پختونخواہ صحافی برادری کے بنیادی مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ خان کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔