کوئٹہ (رپورٹ: حمیر قاضی) کوئٹہ کسٹمز نے نوشکی کے مقام پر ایف سی کے تعاون سے کروڑ وں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، کسٹمز نے مین آر سی ڈی نوشکی میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی میں 43000 کلو گرام خشخاش پیٹرول انجن واٹر پمپز ونڈو ایئر کنڈیشنز، بجلی سے چلنے والے گیس ہیٹرز کو قبضے میں لیے لیا گیا قبضے میں لے گئے سامان کی قیمت تقریبا 5 کروڑ روپے بنتی ہے سامان قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید، ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب، کلوڑ ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر زوہیب سنڈیلہ کی ترتیب دیے گئے عملے جس میں سپرنٹنڈنٹ سلیم آغا اور انسپکٹر اسلم سولنگی اور انسپکٹر نصیر شاہین نے کی۔