کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر امپروومنٹ وومنز ان سپورٹس اینڈ جرنلزم کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد 8 مارچ بروز پیر کو سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں ہوگا، سیمنار کے مہمان خاص میں سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان ودود، اانٹرنیشنل فٹبالر سحر زمان، انٹرنیشنل باکسر اینڈ کوچ رضیہ بانو، ٹین ٹائم قومی بیڈمنٹن چیمپیئن پلوشہ بشیر، سابق نیشنل چیمپئن ٹیبل ٹینس نازو شکور، اسپورٹس آرگنائزر عیسیٰ لیب اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فرح عیسی، اصغر علی شاہ اسپورٹس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسماء علی شاہ، سجاس ممبران اینکر پرسن سویرا پاشا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن نادرہ مشتاق اور عشرت خان شامل ہیں جبکہ پروگرام کی میزبانی کے فرائض کلثوم جہاں ادا کریں گی۔