Home/اہم خبریں/کامن ویلتھ گیمز کی کوئنیزریلے 27 دسمبر کو تین دنوں کیلئے پاکستان آئے گی۔ صدر کامن ویلتھ گیمز ایسوی ایشن پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن
کامن ویلتھ گیمز کی کوئنیزریلے 27 دسمبر کو تین دنوں کیلئے پاکستان آئے گی۔ صدر کامن ویلتھ گیمز ایسوی ایشن پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن
کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) اگلے سال 28 جولائی تا 8 اگست سے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہونے والے 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کی کوئینزبیٹن ریلے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی واضح رہے کہ بیٹن ریلے کے سفر کا آغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے ہوچکا ہے بیٹن ریلے 269 دنوں میں 90 ہزار میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی کوئنیزریلے رواں ماہ کو 27 دسمبر کو تین دنوں کیلئے پاکستان آئے گی کامن ویلتھ گیمز ایسوی ایشن پاکستان کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے بیٹن ریلے کے پاکستان میں استقبال اور مختلف پروگرامز منعقد کرانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی ہوں گی سید وسیم ہاشمی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں وینا سلمان مسعود، محمد جہانگیر، محمد شفیق، لیفٹنٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ، امتیاز احمد شیخ، تہمینہ آصف، اصغر بلوچ، نرگس رحیم تولہ، کے نام شامل ہیں احمد علی راجپوت آرگنائزنگ سیکریٹری، پرویزاحمد چیف کوآرڈینیٹراور آصف عظیم کو میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے کمیٹی میں سندھ رینجرز، سندھ پولیس، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سندھ اسپورٹس بورڈ اور پی او اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔