ٹنڈو آدم (رپورٹ:رضوان احمد غوری) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، امن و امان کی خراب صورتحال، سودی نظام معیشت، نادرا ٹنڈو آدم میں عوام کو درپیش مشکلات کے خلاف اعلانیہ ملک گیر یوم احتجاج کی اپیل پر جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری، مقامی امیر عبدالستار انصاری، نائب امیر جماعت اسلامی سید عریف اللہ، حاجی نور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے موجودہ حکومت کے تین سالوں میں بے پناہ مہنگائی ہوئی ہے، غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پرپشان ہے آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی عوام پریشان ہیں موجودہ بجٹ عوام دشمن غریب دشمن بجٹ ہے جس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کے بجائے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کئے گئے انہوں نے کہا حیسکو کی جانب سے غیر قانونی لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کا جینا محال کردیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بھاری رقومات کے بل ارسال کئے جارہے ہیں جبکہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کوئی موثر حکمت عملی نہیں ہےجبکہ محکمہ سوئی گیس میں بھی صورتحال خراب ہے جمع شدہ بلوں کے بقایا جات لگ کر آرہے ہیں صارفین بل جمع کرانے کے بعد بھی پریشان ہیں جبکہ ٹنڈو آدم کے مشرقی علاقے جوہر آباد میں غریب سوئی گیس کے صارفین کے میڑ محکمے نے کس جواز کے تحت اتارے ہیں نادار آفس میں شناختی کارڈ بنوانے کیلئے جانیوالے خواتین و حضرات سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے کئی کئی گھنٹے کھڑے رہتے ہیں مگر وہاں انکے لئے سائبان اور پانی کا انتظام نہیں ہے مگر کوئی ان محکموں کے افسران سے پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے سودی نظام کو ختم کرے اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دے۔