Home / اہم خبریں / پی ایچ سی، ایس آر آئی، جے آئی سی اے پروجیکٹ” کے وفد کا ضلع تورغر کا مختصر دورہ۔ ڈی ایچ او تورغر نے وفد کو بریفنگ دی

پی ایچ سی، ایس آر آئی، جے آئی سی اے پروجیکٹ” کے وفد کا ضلع تورغر کا مختصر دورہ۔ ڈی ایچ او تورغر نے وفد کو بریفنگ دی

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پی ایچ سی، ایس آر آئی، جے آئی سی اے پروجیکٹ” کے وفد کا ضلع تورغر کا مختصر دورہ۔ وفد میں مسٹر تاکاہاروکیدا چیف ایڈوائزر، مس ناؤ سیٹو ہیلتھ پلاننگ، ماہر ڈاکٹر عدنان اور خرم پروجیکٹ افسران شامل تھے۔ ڈی ایچ او تورغر نے وفد کو ضلع تورغر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی ایچ او تورغر نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع تورغر ہزارہ ڈویژن کا سب سے مشکل ضلع ہے۔ شمال اور مغرب میں ضلع شانگلہ سے گھرا ہوا ہے۔ مشرقی جانب ضلع بٹگرام ہے۔ جنوب میں ضلع مانسہرہ اور بونیر واقع ہیں۔ ضلع کے اندر سے بہنے والا دریائے سندھ ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ دو ایچ ایف دریائے سندھ کے مغربی جانب ہیں جبکہ باقی آٹھ مشرقی جانب واقع ہیں۔ ضلع تورغر کی تین تحصیل کنڈر حسن زئی، جدباء اور ڈورمیرا ہیں جو 16 یوسیز پر مشتمل ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق آبادی 1.71 ملین ہے ضلع میں پانچ قبائل (باسی خیل، نصرت خیل، اکازی، حسن زئی، مداخیل) ہیں۔ ضلع تورغر کی % 85 آبادی اوپر پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہے جہاں صرف 4/4 گاڑیوں کے ذریعے ہی رسائی ہو سکتی ہے ورنہ زیادہ تر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ڈی ایچ او نے وفد کو مزید بتایا کہ کل 10 فنکشنل صحت کے مراکز ہیں۔ جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اے ڈی پی سکیم کے تحت زیر تعمیر ہے۔ دس سول ڈسپنسریاں بھی ایس ڈی پی کے تحت زیر تعمیر ہیں۔ اسی ایس ڈی پی میں دوڑمیرا اور مداخیل بی ایچ یوز کی آر ایچ سیز میں اپگریڈیشن بھی شامل ہے۔لیکن یہ ابھی آر ایچ سی کے طور پر فعال نہیں ہیں کیونکہ سٹاف کے لیے ایس این ای ڈی ایچ او نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی ہوئی ہے جو ڈیپارٹمنٹ منظور کرے گا۔ ڈی ایچ او نے پراجیکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا ہم جیکا سپورٹ کو سراہتے ہیں اور جاپان کے لوگوں کے بہت مشکور ہیں جو صحت سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ جیکا سری پروجیکٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ تورغر میں ہارڈ ایریاز میں دو بار موبائل ویکسینیشن فراہم کی گئی۔ چھ یوسیز میں سوشل موبلائزیشن کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ ریفیوزر کو کلیئر کرنے اور زیرو ڈوز علاقوں میں چار ہیلتھ جرگے منعقد کیے گئے۔ تمام صحت کے مراکز میں صحت/ امیونائزیشن فیملی بکلیٹس کی تقسیم کی گئی۔ بی ایچ یو میں مراکز صحت کے سائن بورڈز کی تنصیب کی گئی۔ سوشل میڈیا آگاہی مہم چلائی گئی خسرہ لے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ، نگرانی اور ایم آر کے شعبے میں تعاون کیا گیا۔ ڈی ایچ او تورغر نے پراجیکٹ اتھارٹیز کو مسائل اور مزید تعاون کے لیے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ای پی آئی ٹیکنیشن کے لیے ریفریشر ٹریننگ اور فریش افراد کے لیے انڈکشن ٹریننگ بشمول سپروائزری کا انعقاد کی جائے۔ ڈسٹرکٹ کولڈ روم، ویکسین کی نقل و حمل کے لیے خاص طور پر موجودہ عالمی کووڈ-19 وبائی تناظر میں ریفریجریٹڈ گاڑی، %85 دور دراز پہاڑی علاقوں میں نگرانی کے لیے چھوٹی 4/4 استعمال شدہ سوزوکی جمنی/ پجیرو منی گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے