تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پروفیسر طاہرہ احساس جتک بلوچستان کی پہلی صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون ادیبہ و شاعرہ و مصنفہ

پروفیسر طاہرہ احساس جتک بلوچستان کی پہلی صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون ادیبہ و شاعرہ و مصنفہ

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) فارسی کی عظیم شاعرہ شہید خاتون حضرت رابعہ خضداری کی سرزمین اور شہر خضدار سے تعلق رکھنے والی 3 زبانوں کی ادیبہ و مصنفہ شاعرہ اور ماہر تعلیم پروفیسر طاہرہ احساس جتک صاحبہ کو یہ منفرد اور قابل فخر اعزاز حاصل ہے کہ ان کو علم و ادب کی مثالی خدمات اور اعلی کارکردگی کی بنیاد پر بلوچستان کی پہلی خاتون ادیبہ مصنفہ اور شاعرہ کی حیثیت سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ محترمہ طاہرہ احساس جتک صاحبہ نے اردو بلوچی اور براہوئی زبانوں میں بہترین شاعری کی اور کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی اب تک شایع ہونے والی بلوچی براہوئی اور اردو کتابوں کی تعداد 11 ہوچکی ہے جن میں خواتین کے حقوق کے موضوع پر بھی ان کی تصانیف شامل ہیں اور ان کا بڑا اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ جھالاوان کی قبائلی سرزمین پر تعلیم نسواں حاصل کرنے والی بچی اور خاتون ہیں انہوں نے جن مشکل حالات میں تعلیم حاصل کی وہ ایک الگ داستان ہے۔ ان کا یہ تخلیقی عمل اب بھی جاری و ساری ہے۔ وہ گورنمنٹ گرلز کالج خضدار کی پرنسپل بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی خواتین شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جن میں ان کی کئی شاگرد خواتین مختلف سرکاری محکموں میں اعلی سرکاری افسران کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ کئی خواتین شعرا بھی ان کی شاگردوں میں شامل ہیں ان میں خود طاہرہ صاحبہ کی صاحبزادی محترمہ حمیرا صدر حسنی بھی شامل ہیں جن کا بلوچستان کی نامور ادیبہ اور شاعرہ میں شمار ہوتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے