تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ کے قریب شاہ پنجو سلطان کے گاؤں حاجی دائم  چانڈیو کے رہائشی تین بھائیوں کا والد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ میں بااثر افراد کے خلاف احتجاج

میہڑ کے قریب شاہ پنجو سلطان کے گاؤں حاجی دائم  چانڈیو کے رہائشی تین بھائیوں کا والد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ میں بااثر افراد کے خلاف احتجاج

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب شاہ پنجو سلطان کے گاؤں حاجی دائم  چانڈیو کے رہائشی تین بھائیوں شمس الدین چانڈیو، محمد  بخش چانڈیو، محمد خان چانڈیو اور عمر رسیدہ والد جھنڈو خان چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر سکندر سومرو نے ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا کر رہا ہے اور ہماری زمین  پر قبضہ کرکے گاؤں سے بیدخل اور جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں اور شاہ پنجو پولیس کے اے ایس آئے ممتاز سولنگی، اے ایس آئے ذوالفقار، مختیار بالادی اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر ہمارے گھر میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے اہل خانہ پر تشدد کیا اور بے قصور محمد خان چانڈیو کو گرفتار کرکے گھر سے پسٹل، موبائل فون، 10 ہزار نقد اور دیگر قیمتی سامان لیکے فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ پولیس بااثر افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہم سب بھائی غریب لوگ ہیں اور کچھ حیدرآباد اور کچھ دیگر شہروں میں مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں جبکہ ہمارے والدین گاؤں میں مقیم ہیں مگر بااثر افراد ہمیں گاؤں سے بیدخل کرنے کے لیے پریشان کر رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ بااثر وڈیرے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمارا سامان واپس دلواکر ہمارے اوپر درج جھوٹے مقدمات ختم کرواکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے