تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہمیں طب نبوی سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ہم 5 وقت نماز پڑھیں، 5 وقت وضو کریںگے تو انشاءاللہ کوئی انفیکشن نہیں ہوگا صفائی ستھرائی ہمارا ایمان ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب

ہمیں طب نبوی سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ہم 5 وقت نماز پڑھیں، 5 وقت وضو کریںگے تو انشاءاللہ کوئی انفیکشن نہیں ہوگا صفائی ستھرائی ہمارا ایمان ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہیلتھ سیکریٹری پارٹنر یو ایس اے اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کراچی کے اشتراک سے انفیکشن اور دوسری بیماریوں سے ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں کو کس طرح محفوظ رکھا جاۓ ہسپتال کی ویسٹیج کے موضوع پر ہوٹل مہران میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈاکٹر پروفیسر شاہین شرافت ڈائریکٹر ڈاؤ میڈیکل کالج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک بہت ہی اہم موضوع پر کانفرنس کرکے پارٹنر ہیلتھ سیکریٹری یو ایس اے اور ڈاؤ یونیورسٹی کے لوگوں نے انسانی زندگی بچانے کیلئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا مبارک باد کے مستحق ہیں کانفرنس سے جو کچھ سیکھیں سمجھیں انفیکشن سے کس طرح بچاؤ کیا جائے عملی طور پر بھی آپ خود بھی اس پر عمل کریں گے اور دوسروں کو بھی آ گاہی دیں گے کہ کس طرح انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی حاجی محمد حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لوگ چند ٹکوں کی خاطر استعمال شدہ سرنج اور ڈرپ کی خالی بوتلیں فروخت کر دیتے ہیں جب یہ دوبارہ ری سائیکل ہو کر مارکیٹ میں آتی ہیں تو کتنے ہی لوگ اس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ہمیں طب نبوی سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ہم پانچ وقت نماز پڑھیں پانچ وقت وضو کریں گے تو انشاءاللہ کوئی انفیکشن نہیں ہوگا صفائی ستھرائی ہمارا ایمان ہے اس کانفرنس میں آغا خان ہاسپٹل کی ڈاکٹر انیتا ہوتوانی، ڈاکٹر فرقان کبیر، بحریہ میڈیکل ہاسپیٹل کے ڈاکٹر فیصل حنیف، التمش ہاسپیٹل کے ڈاکٹر منصور مجید، بیری ٹن اکسن میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذوالفقار نقوی اور دیگر نے اس کانفرنس میں انفیکشن سے بچاؤ کی تجاویز دیں اور پریکٹیکلی طور پر بھی کرکے بتایا، ہیلتھ ورکر مریضوں کو کس طرح انفیکشن سے بچنا چاہیے آخر میں پروگرام آرگنائزر انعم لیاقت پربھات علی نے تمام ڈاکٹر صاحبان اسپیکر اور طلباء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم کانفرنس میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے