تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ کے لیے جامعہ کراچی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعزازات

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ کے لیے جامعہ کراچی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعزازات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کی علم و ادب کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کا ملک کی نامور جامعات نے اعتراف کرتے ہوئے ان کو اعزازات سے نوازاہے، جامعہ کراچی کے ”یوم جامعہ“ کے موقع پر پروقار تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی نے محمد احمد شاہ کو جامعہ کراچی کے سب سے معتبر ایوارڈ ”نشانِ جامعہ“ سے نوازا، اپنی مادرِ علمی کی جانب سے دی جانے والی پذیدائی پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے جامعہ کراچی سمیت فیکلٹی اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ کراچی ہماری مادر علمی ہے اور اس کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز مجھے بہت عزیز رہے گا کیونکہ اسی دانش گاہ اور یہاں کے اساتذہ نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں آج اس مادرِ علمی کا سب سے بڑا معتبر اعزاز وصول کرنے والوں میں شامل ہوا ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کاٹی میں فوکل پرسن تعینات کرینگے۔ حیدر علی دھاریجو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو
https://www.nopnewstv.com/to-solve-tax-problems ‎

دریں اثناء شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چانسلر نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو ممبر بورڈ آف ٹرسٹی (شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) نامزد کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے