تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر ہونگے۔ ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری

ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر ہونگے۔ ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے حلقہ پی ایس 115 بلدیہ ٹاؤن سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے بلدیہ ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کے ریجنل ڈائریکٹر ویسٹ زون محمد ہمایوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کے الیکٹرک ریجنل ہیڈ کی جانب سے لوڈ شیڈنگ انتہائی کم اور اوور بلنگ فی الفور ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ مفتی محمد قاسم فخری نے كمہار واڑا میں پی ایم ٹی کے مسئلہ کو بھی اٹھایا جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے پی ایم ٹی سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں حلقہ کے معزز افراد کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کے بارے میں ركن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے بتایا کہ کے الیکٹرک حکام سے ملاقات میں بلدیہ ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلنگ کا مسئلہ اٹھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ کو انتہائی کم سطح پر لے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے