راولپنڈی/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تاہم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، جبکہ عرفات منہاس نے 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 34 رنز بناکر ٹیم کو قابلِ ذکر مجموعے تک پہنچایا سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے تین جبکہ نووان تھشارا اور ایشان ملنگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Home / اہم خبریں / پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، آخری میچ میں مہمان ٹیم کی آٹھ وکٹوں سے کامیابی